ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : لائٹ فشنگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ - ہزاروں ماہی گیروں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

کاروار : لائٹ فشنگ پر پابندی لگانے کا مطالبہ - ہزاروں ماہی گیروں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

Fri, 03 Mar 2023 19:49:50    S.O. News Service

کاروار،3/ مارچ (ایس او نیوز) تیز روشنی کے ذریعہ مچھلی کا شکار (لائٹ فشنگ) پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ساحلی علاقہ کے مختلف تعلقہ جات سے تشریف لائے ہوئے ہزاروں ماہی گیروں نے کاروار شہر کے اہم راستوں پر احتجاجی ریلی نکالی۔ 
    
ماہی گیروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے قائم تنظیم کے زیر اہتمام نکالی گئی اس ریلی میں حکومت ضلع انتظامیہ اور محکمہ ماہی گیری کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ پھر ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو جمع ہوکر اپنے غصہ اور برہمی کا اظہار کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گہرے سمندر میں بُل ٹرالر اور لائٹ فشنگ پر پابندی رہنے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کچھ لوگ ایسی ماہی گیری کر رہے ہیں ۔ اس سے صرف بڑی مچھلیاں نہیں بلکہ چھوٹی چھوٹی مچھلیاں بھی جال میں پھنس جاتی ہیں ۔ اس سے مچھلیوں کی افزائش اور مقدار پر بڑا فرق پڑتا ہے ۔ دوسرے طریقوں سے مچھلیوں کا شکار کرنے والوں کو مچھلیاں نہیں ملتیں ۔ اس طرح ممنوع طرز پر ماہی گیری کرنے والوں کے خلاف افسران کوئی کارروائی نہیں کرتے ۔ 
    
احتجاجیوں نے مطالبہ کیا کہ ممنوع اور غیر سائنٹفک طریقے سے ماہی گیری کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے اور متعلقہ کشتی مالکان کے سخت قانونی اقدام کیا جائے ۔ 


Share: